Saturday, May 11, 2024

کورونا پھیلاؤ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج اور کل تجارتی مراکز بند رہیں گے

کورونا پھیلاؤ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج اور کل تجارتی مراکز بند رہیں گے
March 20, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے زیادہ متاثرہ شہروں میں آج اور کل تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ پر مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چارسات کی بلند سطح کو چھوگئی، ایک روز میں تین ہزار 876 مریض رپورٹ ہوئے، بیالیس افراد نے دم توڑا۔

کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے زیادہ متاثرہ شہروں میں آج اور کل تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر پشاور میں 14 ریسٹورنٹس سیل،، 25 دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔