Friday, May 10, 2024

کورونا پھیلاؤ، خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

کورونا پھیلاؤ، خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ
March 18, 2021

پشاور (92 نیوز) کورونا کے پھیلاؤ کے باعث خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نئے نوٹی فکیشن کے مطابق، اشیائے خورونوش، میڈیکل اسٹورز، تعمیراتی میٹریل اور ایمرجنسی سروسز والی دکانیں پورا ہفتہ کھلی رہیں گی۔

ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 17 دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ سیل،22 بسیں تحویل میں لے لی گئیں۔