Tuesday, May 21, 2024

کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ پی ایس ایل سکس سے آؤٹ

کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ پی ایس ایل سکس سے آؤٹ
May 25, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ پی ایس ایل سکس سے آؤٹ ہو گئے۔

پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ نے اپنی 18 مئی کی پرانی ناقابل قبول کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمع کرائی جس پر انہیں ہوٹل کی ایک منزل میں علیحدہ آئسولیشن میں رکھا گیا تاہم تین رکنی آزاد میڈیکل پینل کی سفارش پر نسیم شاہ کو آئسولیشن سے ریلیز کیا گیا۔ نسیم شاہ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

پی ایس ایل 6 سے پہلے ملتان سلطانز کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے بوم بوم شاہد آفریدی کمر کی درد کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ اسٹار آل راؤنڈر نے ٹوئٹر پر مداحوں سے خبر شئیر کی ۔ شاہد آفریدی کی جگہ آصف آفریدی ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

پشاور زلمی  کے جارح مزاج بلے باز کامران اکمل کہتے ہیں  ابوظہبی میں تماشائیوں کی کمی محسوس کریں گے۔ پی ایس ایل کی تمام چھ فرنچائزز کے کھلاڑی، اسٹاف اور آفیشلز کل چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظہبی جائیں گے جہاں انہیں ایونٹ کے آغاز سے قبل ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔