Saturday, April 20, 2024

کورونا پر دنیا کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج ہو رہا ہے، وزیراعظم

کورونا پر دنیا کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج ہو رہا ہے، وزیراعظم
April 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کورونا وباء کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1252534729666179073?s=20 وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ خوراک، مواصلات، طبی اور معاشی مدد کے باوجود لوگ احتجاج کررہے ہیں، شاید عالمی برادری کو اب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہوسکے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بدترین جبر کا سامنا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1252534732220518403?s=20 انہوں نے کہا کہ بغیر خوراک، مواصلات اور طبی سہولیات کے کشمیری 8 ماہ سے غیر انسان لاک ڈاون کا شکار ہیں، ہندو بالادست مودی حکومت نے یقینی بنایا کہ کشمیری لاک ڈاؤن کے دوران بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہیں۔