Friday, March 29, 2024

کورونا پر امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری ہے ، ایلس ویلز

کورونا پر امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری ہے ، ایلس ویلز
April 3, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز)  امریکی معاون خصوصی ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر تحقیق سے متعلق امریکا اور پاکستان کے مابین  تعاون جاری ہے ۔

امریکی معاون خصوصی ایلس ویلز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آفس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور امریکی ادارے  نیکسٹ اسٹرین  اور سنٹر فارانفیکشن ڈیزیز مل کر کام کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات 34 تک پہنچ گئیں ، متاثرین کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 ہزار 450 تک پہنچ گئی ہے ۔

پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں 922 رپورٹ کئے گئے ، دوسرے نمبر پر وائرس نے سندھ کو  گھیرے رکھا ہے جہاں اب تک  783 مریضوں میں  مہلک وائرس سامنے آچکا ہے ۔