Friday, March 29, 2024

کورونا پاکستان میں مزید 8 زندگیاں نگل گیا، مجموعی اموات 143 ہوگئیں

کورونا پاکستان میں مزید 8 زندگیاں نگل گیا، مجموعی اموات 143 ہوگئیں
April 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا پاکستان میں مزید آٹھ زندگیاں نگل گیا، وائرس سے مجموعی اموات 143 ہوگئیں، 24 گھنٹے کے دوران 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مریضوں کی تعداد سات ہزار 481 تک پہنچ گئی۔ کورونا ، پاکستان ، مزید 8 زندگیاں ، مجموعی اموات 143 ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ، اسلام آباد ، 92 نیوز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7481 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں تین ہزار391، سندھ میں دو ہزار 217 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 77 مریض زیرعلاج ہیں، کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک ہزار 832مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 38 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے 62 فیصد مقامی طور پر پھیلے، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 143تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 47، پنجاب میں 37، کے پی کے میں 50مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 3 اور  بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا۔