Friday, March 29, 2024

کورونا پابندیاں ختم ہونے پر مزارات بھی کھل گئے

کورونا پابندیاں ختم ہونے پر مزارات بھی کھل گئے
September 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کورونا پابندیاں ختم ہونے پر مزارات بھی کھل گئے۔ داتا دربار کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

30 سال سے زائد عمر کے افراد حاضری دے سکیں گے۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن کی داتا دربار آمد ہوئی، قفل کشائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے باعث کورونا کنٹرول میں ہے۔