Friday, April 26, 2024

کورونا ٹیسٹ کے معاملے پر سندھ بھی دوسرے صوبوں کی ڈگر پر چل نکلا

کورونا ٹیسٹ کے معاملے پر سندھ بھی دوسرے صوبوں کی ڈگر پر چل نکلا
May 1, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا ٹیسٹ کے معاملے پر سندھ بھی دوسرے صوبوں کی ڈگر پر چل نکلا۔ مریضوں کی تعداد بڑھنے اور اموات میں اضافے کے ساتھ ہی ٹیسٹ کم کر دیئے۔ وزیراعلی  سندھ کا صوبے میں  روزانہ پانچ ہزار ٹیسٹ کرنے کا اعلان  اعلان ہی رہا۔ سندھ میں چار ہزار سے بھی کم یومیہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ سندھ میں  منگل کو 4112 ٹیسٹ کئے گئے، 335 پوزیٹو آئے۔ اگلے دن یعنی بدھ کو 3729 ٹیسٹ کئے گئے، 404 پوزیٹو آئے۔ جمعرات کو ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانےکے بجائے کم کرکے 2578 کر دی گئی۔ اس دن بھی 358 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سکھر، لاڑکانہ میں کورونا ٹیسٹنگ لیب نے بھی کام شروع نہیں کیا۔ سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ جناح اسپتال، کراچی یونیورسٹی میں دو کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کی ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کورونا ٹیسٹنگ لیب میں یومیہ آٹھ سو تک ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ جناح اسپتال بائیو سیفٹی لیول تھری لیب میں بھی یومیہ صرف 100 تک ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔