Sunday, May 12, 2024

کورونا ٹیسٹ کے بغیر علاج سے انکار پر وفاق اور سندھ حکومت سے جواب طلب

کورونا ٹیسٹ کے بغیر علاج سے انکار پر وفاق اور سندھ حکومت سے جواب طلب
May 7, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں کورونا ٹیسٹ کے بغیر دیگر مریضوں کا علاج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی اور سندھ حکومت سے 13 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ سندھ میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ٹیسٹ اور مریضوں کے علاج کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ اور کورونا ٹیسٹ کے بغیر مریضوں کے علاج نہ کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر فرقان بھی ڈاکٹروں کی بے رُخی اور مجرمانہ لاپرواہی کا شکار ہوئے، جبکہ وائرس کی آڑ میں دیگر مریضوں سے غفلت افسوسناک ہے۔ نجی اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی مریضوں کو داخلہ سے قبل کورونا کے ٹیسٹ مانگنا غیرقانونی اور غیراخلاقی قدم ہے۔ جس کی وجہ سے مریض موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی و سندھ حکومتوں اورسرکاری و نجی اسپتالوں کو نوٹس جاری کردیئے اور 13 مئی کو جواب طلب کرلیے۔