Friday, May 10, 2024

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا
June 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے جان چھوٹنے کو ہے لیکن کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے جان چھوٹی ہی تھی۔ ابھی معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہی ہوئے ہیں کہ ماہرین نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ڈاکٹر عطاالرحمٰن نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس میں نئی نئی میوٹیشنز آرہی ہیں۔ آئندہ دو تین ہفتوں میں  تیسری لہر ختم ہو جائے گی۔ بکرا عید کے بعد کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے۔

ڈاکٹرعطاالرحمان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو تین ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہر مکمل ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد اگلے دو مہینوں کے دوران نئی لہر آنے کا خدشہ ہے۔ خصوصا بکرا عید کے بعد کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، کیوں کہ بکرا عید پر شہری زیادہ بے احتیاطی کی جاتی ہے۔

سربراہ کورونا ٹاسک فورس نے بتایا کہ کورونا ویکسین کا اثر ایک سال تک رہتا ہے۔ 8 سے 12 ماہ بعد کورونا ویکسین کے بوسٹر کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔