Tuesday, April 30, 2024

کورونا ٹاسک فورس نے اسکول مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی

کورونا ٹاسک فورس نے اسکول مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کیسز اور اموات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ کورونا ٹاسک فورس نے اسکول مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی۔

 ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کا کہنا ہے کورونا کی کوئی دوا نہیں، ویکسین صرف بچاؤ کے لیے ہے۔ انہوں نے حکومت کو عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور ہوائی جہازوں میں مسافروں کو فاصلے سے بٹھانے پر زور دیا۔

ادھر ملک بھر میں کورونا سے مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، پنجاب ایک لاکھ 36 ہزار 147 ، خیبرپختونخوا 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82 ، اسلام آباد 37 ہزار 272 ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 215 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 مریض ہیں ۔