Saturday, April 27, 2024

کورونا ویکسینیشن کیلئے عملے کی تربیت کا مرحلہ مکمل

کورونا ویکسینیشن کیلئے عملے کی تربیت کا مرحلہ مکمل
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کو شکست دینے کے لیے ایک اور قدم، وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی تربیت کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں ویکسینیشن سنٹر کے عملے کو ٹریننگ دی گئی۔ پاکستان بھر میں جلد ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔

عالمی وباء کورونا کے خاتمے کے لیے پاکستان نے کوششیں تیز کردیں۔ وائرس سے بچائو کے لیے ویکسین پہنچنے سے قبل متعلقہ عملے کو تربیت فراہم کرنے کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں علاقائی صحت مرکز ترلائی میں کورونا ویکسینیشن سٹاف کے لیے تربیتی سیشن ہوا۔ حکام کے مطابق ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو فراہم کی جائیگی۔ جس کے بعدعمر رسیدہ افراد اور دیگر شہریوں کوویکسین لگائی جائے گی۔

کورونا کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کر کے دنیا کے لیے مثال بننے والوں کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کی معاونت سے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کو بروئے کار لاکرہنگامی بنیادوں پرتربیتی مرحلے کومکمل کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کا عمل شروع ہوتے ہی شہری اپنے موبائل فون میں ٹیکسٹ میسیجنگ کے ذریعے  1166پر رابطہ کرنے کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاسکے گا۔