Saturday, May 4, 2024

کورونا ویکسین کی جلد تیاری، امریکی صدر نے آپریشن وارپ اسپیڈ لانچ کردیا

کورونا ویکسین کی جلد تیاری، امریکی صدر نے آپریشن وارپ اسپیڈ لانچ کردیا
May 16, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا ویکسین کی جلد تیاری کیلئے امریکی صدر نے آپریشن وارپ اسپیڈ لانچ کردیا، دنیا کو کورونا ویکسین مفت دینے کا عندیہ بھی دیدیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ آپریشن کو لانچ کرنے کا مقصد بڑی تعداد میں جلد ویکسین کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کو بھی بے چین ہیں، کہا کہ ویکسین تیار ہوتی ہے یا نہیں امریکا میں کاروبار شروع کر دیں گے۔