Friday, May 17, 2024

کورونا ویکسین کی 3 کروڑ ڈوز کیلئے معاہدے کرچکے، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا ویکسین کی 3 کروڑ ڈوز کیلئے معاہدے کرچکے، ڈاکٹر فیصل سلطان
May 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل مربوط انداز میں جاری ہے، 3 کروڑ ڈوز کے لیے معاہدے کرچکے ہیں۔

منگل کے روز میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا، ملک میں آج سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہوگئی۔ جون تک ایک کروڑ نوے لاکھ ڈوز حاصل کرلیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، ملک میں 10 کروڑ آبادی ویکسی نیشن کی اہل ہے۔ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔