Friday, May 10, 2024

کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل، پی آئی اے کی جگہ ائیرفورس کا طیارہ چین جائیگا

کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل، پی آئی اے کی جگہ ائیرفورس کا طیارہ چین جائیگا
January 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل ہو گیا، پی آئی اے کی جگہ ایئرفورس کا طیارہ کل چین جائےگا، ویکسین یکم فروری کو پہنچے گی۔

کورونا ویکیسن کے خصوصی کنٹینر، کولڈ باکسز اور ڈرائی آئس این ڈی ایم اے فراہم کرےگا، ادھر ویکسین کی اسٹوریج کےلیے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس میں ملک بھر میں ویکسین لگانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ویکسین کی اسلام آباد میں مناسب اسٹوریج اور سندھ اور بلوچستان سمیت مختلف صوبوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے منتقلی کے تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

این سی او سی میں خصوصی ویکسین سینٹر کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، جس کے تحت صوبوں اور اضلاع کی سطح پر ویکسین مراکز اپنا کام کریں گے۔