Thursday, May 9, 2024

کورونا ویکسین سے روکنے والا عالم نہیں، جاہل ہے ، طاہر اشرفی

کورونا ویکسین سے روکنے والا عالم نہیں، جاہل ہے ، طاہر اشرفی
June 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کورونا ویکسین سے روکنے والا عالم نہیں، جاہل ہے۔

علماء نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کے ہمراہ ایکسپو سنٹر لاہور کا دورہ کیا۔ علما نے کہا شہری بے بنیاد باتوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوائیں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا علما خود بھی ویکسین لگوا رہے ہیں اور شہریوں کو بھی اس کی تلقین کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا تمام علما متفق ہیں کورونا ویکسین جائز ہے اور اسے لازمی لگوانا چاہئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ دس لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔ چھ ماہ میں لاہور کی ستر فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں چالیس سے زائد ویکسی نیشن سنٹرز بنائے ہیں۔ بیشتر سنٹرز میں چوبیس گھنٹے ویکسین لگانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔