Saturday, April 20, 2024

کورونا ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد پندرہ سال مقرر

کورونا ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد پندرہ سال مقرر
September 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے اتوار کا دن خصوصی طور پر مقرر کر دیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق 15 سے 18 سال کے بچوں کو فائزر ویکسین پیر سے لگائی جائے گی ۔

این سی او سی کے مطابق وہ تمام افراد جن کی دوسری  ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری  ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق عوام الناس میں ویکسین لگانے کی غرض سے موجودہ ایج گروپس میں 15 سے 18 سال شہریوں کی شمولیت کردی گئی ہے جن کو صرف فائزر ویکسین لگائی جائے گی ۔ ویکسینشن کے عمل کے لئے بچوں کا فارم ب نمبر لازماً درکار ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ  موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا ۔ تمام مرکزی ویکسین سینٹرز پر فائزر ویکسین 15 سے 18 سال کے شہریوں کے لیے موجود ہو گی ۔ موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی سکولوں اور کالجوں میں جا کر 15 سے 18 سال کے طلبا کو ویکسین لگائیں گی۔