Saturday, April 20, 2024

کورونا وباء کے دوران ایپل اور فیس بک کے منافع میں بے حد اضافہ

کورونا وباء کے دوران ایپل اور فیس بک کے منافع میں بے حد اضافہ
April 29, 2021

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وباء کے دوران ایپل اور فیس بک کے منافع میں بے حد اضافہ ہوا۔

مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مقابلے میں ایپل اور فیس بک نے رواں سال کے صرف پہلے تین مہینوں میں زیادہ منافع کمایا۔ ایپل نے 23 اعشاریہ چھ ارب سے زیادہ جبکہ فیس بک نے نو اعشاریہ پانچ ارب سے زیادہ کا منافع حاصل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل کو آئی فونز اور دیگر مصنوعات کی فروخت سے  استفادہ ہوا جبکہ فیس بک نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سے منافع کمایا جو کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کے انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کی عکاسی ہے۔

فیس بک کے مطابق اسے پرائیویسی اور غلط معلومات سے متعلق تنقید کے باوجود فائدہ رہا۔ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی ماہانہ تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر دو اعشاریہ 85 ارب ہوگئی۔

ایک دن قبل، گوگل بنانے والی کمپنی ایلفابیٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران ان کا منافع چھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تھا جبکہ رواں ماہ اس دورانیے میں یہ 17 اعشاریہ نو ارب ڈالر ہے۔