Friday, March 29, 2024

کورونا وباء کا مرکز بننے والے ووہان شہر میں زندگی واپس لوٹ آئی

کورونا وباء کا مرکز بننے والے ووہان شہر میں زندگی واپس لوٹ آئی
January 24, 2021

ووہان (92 نیوز) کورونا وباء کا مرکز بننے والے ووہان شہر میں زندگی واپس لوٹ آئی، سیاحتی مقامات، ہوٹلز، سینما گھر، اسکول اور کالجز کو بتدریج کھولنے کا سلسلہ جاری ہے، ووہان کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ چین کا شہر دنیا کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔

کورونا وائرس کا گڑھ، عالمی وبا کا مرکز، چین کا شہر ووہان ایک بار بھر آباد ہوگیا۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ووہان اور اس کا صوبے ہیوبی 23 جنوری کو لاک ڈاؤن میں چلا گیا تھا۔ پورا شہر بند کیا گیا۔ اسپتال مریضوں سے بھر گے۔ اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ تھا۔

ووہان میں ایسا لاک ڈاؤن لگایا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، حکومت کی جانب سے ووہان میں رات و رات اسپتال قائم کئے گے۔ 251 میڈیکل ٹیمز کو ووہان بھیجا گیا۔ اپریل میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی اور 29 اپریل کو یےلو کرین ٹاور کودوبارہ کھول دیا گیا۔

ہوٹلز اور پارکس کو بھی آہستہ آہستہ عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ 16 ستمبر کو ووہان میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہوا، یکم اکتوبر کو ریلوے اسٹیشن پر میوزیکل شو کا انعقاد ہوا۔ مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا۔

آج ووہان میں زندگی لوٹ آئی ہے جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے شکنجے میں ہے اور ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔