Thursday, March 28, 2024

کورونا وبا کے باوجود آج بھی ایک جلسہ ہوا جو غیرذمہ دارانہ حرکت ہے ، شبلی فراز

کورونا وبا کے باوجود آج بھی ایک جلسہ ہوا جو غیرذمہ دارانہ حرکت ہے ، شبلی فراز
November 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کورونا وبا کے باوجود آج بھی ایک جلسہ ہوا جو غیرذمہ دارانہ حرکت ہے۔ شبلی فراز نے کہا آپ کو 2018 کے انتخابات میں عوام نے مسترد کیا۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی عوام نے مسترد کر دیا۔ مسترد شدہ لوگ کون ہوتے ہیں نتائج کو مسترد کرنے والے؟ انہوں نے کہا فضل الرحمٰن سیاست کے نام پر کاروبار کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم میں کئی دراڑیں پڑ چکیں ہیں۔ شبلی فراز نے مزید کہا تعلیمی اداروں کے بارے میں اگلے ایک 2 روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ یہ بات درست جہاں لوگ جمع ہوں وہاں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ سردیوں کی چھٹیاں طویل اور گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔