Thursday, April 25, 2024

کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت کے 3.2 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے ، اقوام متحدہ

کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت کے 3.2 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے ، اقوام متحدہ
May 14, 2020
نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا کہ کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت کے 3.2 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی معاشی ٹیم کے سربراہ ایلیٹ ہیرس نے کورونا کےعالمی معیشت پر اثرات پر پریس کانفرنس کی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عالمی معیشت کے 3.2 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے۔ کورونا کا 1930 کی کساد بازاری کے بعد عالمی معیشت کو سب سے برا دھچکا ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی معیشت کو آئندہ دو سالوں میں کورونا سے 8.5 ٹریلین ڈالر کے نقصان ہو سکتا ہے۔ کورونا گزشتہ چار سالوں کے دوران معشیت کو حاصل ہونے والے تمام تر فوائد ضائع کر سکتا ہے۔ کورونا کے سبب عدم مساوات اور غربت میں اضافے سے مزید 34.3 ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غربت کی کم ترین لکیر سے نیچےجانے والوں میں سے 56 فیصد کا تعلق افریقہ سے ہو گا۔ کورونا کے باعث 13 کروڑ مزید افراد انتہائی غربت کا شکار افراد کی فہرست کا حصہ بن سکتے ہیں۔