Friday, April 26, 2024

کورونا وبا کے اگلے چند ماہ ناہموار رہیں گے ، بورس جانسن

کورونا وبا کے اگلے چند ماہ ناہموار رہیں گے ، بورس جانسن
October 5, 2020
 لندن (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کورونا وبا کے اگلے چند ماہ ناہموار رہیں گے۔ موسم سرما میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بورس جانسن نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا عوام معمولات زندگی کو بلا خوف لیکن سمجھداری سے انجام دیں۔ حکومت زندگیاں اور معیشت بچانے کے درمیان ’’متوازن‘‘ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ میں کمی تک پابندیاں جاری رکھنا ضروری ہے۔