Thursday, April 25, 2024

کورونا وبا سے ایک دن میں37 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وبا سے ایک دن میں37 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہو گئی۔ ایک روز میں ریکارڈ 37 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 304 نئے کیسز رپورٹ  ہوئے جبکہ 37 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 92 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 21 ہزار 563 افراد وباء کو شکست دیکر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار 51 کیسز ، پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار 822 ، کے پی کے میں 41 ہزار 472 ، بلوچستان میں 16 ہزار 274 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 122 ، آزاد جموں و کشمیر میں 5 ہزار 139 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 36 ہزار 923 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 47 ہزار 105 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 736 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ 1405 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔