Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس کے کیسز مقامی سطح پربڑھنے لگے

کورونا وائرس کے کیسز مقامی سطح پربڑھنے لگے
April 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا وائرس  کے کیسزمقامی سطح پربڑھنے لگے ، ایک روز میں مزید 15 جانیں چلی گئیں ، تعداد 224 ہوچکی ہے، 60 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے مطابق لوکل کیسز 79 فیصد اور بیرون ممالک سے کیسز کی تعداد 21 فیصد ہے۔

کورونا کے وار جاری ہیں ، لوکل ٹرانسمیشن کی شرح میں اضافہ ہوگیا ،  مقامی مریضوں کی تعداد 79 فیصد جبکہ 21 فیصد مریض بیرون ممالک سے آئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ  نئے کیسز کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 ہزار811 تک پہنچ گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 228 ہوگئی ۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 4 ہزار590 کیسز رپورٹ ہوئے ،سندھ میں تین ہزار671، خیبرپختونخوا میں 1ہزار453،بلوچستان میں 552 گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد 204 اور آزادکشمیر میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا وائرس کے 60 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے  وزارت قومی صحت کی ہیلتھ ورکرز سے متعلق رپورٹ بھی جاری کی گئی جس میں  بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 124 ڈاکٹرز ، 39 نرسز اور 90 ہیلتھ کئیر ورکرز وائرس کا شکار ہوچکے ہیں  جن میں سے  92  آئسولیشن میں ہیں ، 125 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ  33 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ تین ڈاکٹرز جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زیر علاج ٖڈاکٹر کی حالت تشویش ناک ہے۔