Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت کو کیٹیگری سی میں شامل کر دیا

کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت کو کیٹیگری سی میں شامل کر دیا
April 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت کو بھی کیٹیگری سی میں شامل کر دیا۔

سفری ہدایت نامے کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ممالک میں بھارت ، جنوبی افریقہ ، بزایل ، زمبابوے ، کینیا ، تنزانیہ ، رونڈا اور موزمبیک سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل  تک توسیع کی گئی ہے۔ ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز وطن واپس نہیں آسکیں گے۔

کٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا ، بھوٹان ، چین ، جاپان ، سعودی عرب ، سنگاپور اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہے۔ کٹیگری بی ممالک کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہو گا۔