Tuesday, April 16, 2024

کورونا وائرس کے پیش نظر ائیرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی

کورونا وائرس کے پیش نظر ائیرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی
July 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹ پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگادی گئی، بورڈنگ سے قبل جہاز میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں وعملے کےلیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

جہاز میں عملے کے لئے ماسک،گلوز اور حفاظتی لباس پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم پر کرانا ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے پیش نظر ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگا دی۔ مسافروں وعملے کےلیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،بورڈنگ سے قبل جہاز میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔

نیا ہدایت نامہ 31 اگست تک کارآمد ہوگا، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ منیجرز سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں گے ۔ جہاز میں ماسک، دستانے اور حفاظتی لباس پہننا لازمی ہوگا۔

مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگا، مسافروں میں کورونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اور قرنطینہ کیا جائے گا۔ جہاز میں میڈیکل ایمرجنسی میں کھانا دیا جائے گا ورنہ کھانے پر مکمل پابندی ہوگی۔