Saturday, April 27, 2024

شیخ رشید کا 22 مارچ بروز اتوار سے 12 مسافر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

شیخ رشید کا 22 مارچ بروز اتوار سے 12 مسافر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان
March 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے 22 مارچ بروز اتوار سے 12 مسافر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث ٹرین سروس متاثر ہو گئی۔ حکومت نے 22 مارچ بروز اتوار سے 12 مسافر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ شیخ رشید نے کہا ضرورت ہوئی تو یکم اپریل سے 20 مسافر ٹرینیں بند کردیں گے، ٹکٹ 100 فیصد ری فنڈ ہو گا۔ وزیر ریلوے نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کی اور کہا سندھ حکومت کی سوچ تھی ٹرینوں کو بند کریں یا کم کریں اگر ایسا کر دیا تو ملازمین کو پنشن دینے کیلئے بھی پیسے نہیں بچیں گے۔ اس سے قبل شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں ٹرینیں بند کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات، ایم ایل ون، ٹرینوں کی بندش سمیت اہم امور چیت کی گئی۔ بند کی گئی ٹرینوں میں خوشحال خان خٹک، اکبر ایکسپریس، سندھ ایکسپریس، راوی ایکسپریس،شاہ لطیف،روہی پیسنجر اور دیگر شامل ہیں۔ کراچی میں خطرات کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔