Saturday, April 20, 2024

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات ،سندھ میں سول کیسز کی سماعت تاحکم ثانی معطل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات ،سندھ میں سول کیسز کی سماعت تاحکم ثانی معطل
March 22, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ عدالت عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں سول کیسز کی سماعت تاحکم ثانی معطل کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں صرف کرمنل کیسز اور ضمانتیں سنی جائیں گی ۔ تمام خواتین اسٹاف کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے اسٹاف کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ، سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ کے مقدمات ڈی لسٹ ضلعی عدالتوں میں بھی سول کیسز نہیں سنے جائیں گے۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ ، بینکنگ کورٹ سمیت تمام خصوصی عدالتوں میں بھی 50 سال سے عمر کے ملازمین کو استثنی دیا گیا ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین ایمرجنسی کال پر رہیں گے۔ ضلعی اور خصوصی عدالتوں کے ججز ، چیرمین اور سربراہ عدالتوں میں موجود رہیں گے۔