Saturday, April 27, 2024

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد
March 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مفاد عامہ کے تحت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف بھی درخواست مسترد کر دی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ اس وقت ملک کو بڑے  بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ سول سوسائٹی نے اپنی درخواست میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی اور زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاق اور زلفیتین صحفات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی میں وفاقی و صوبائی حکومت شہریوں کے تحفظ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہیں۔ اس صورت حال میں غیر ضروری تنازعات سے بچنے کیلئے مفاد عامہ میں درخواست نہیں سنی جا سکتی اور عدالت آرٹیکل 199 کے تحت انکوائری کا حکم نہیں دے سکتی۔ سول سوسائٹی نے اپنی درخواست میں تفتان بخاری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔ ڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی اور زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے کیس کے التوا کی بھی استدعا کی تاہم تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔