Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیخلاف حفاظتی اقدامات ، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیخلاف حفاظتی اقدامات ، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب
March 23, 2020

 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کر لیا گیا۔ سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ملک بھر میں فوج طلب کر لی گئی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق پاک فوج اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

پاکستان میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی۔ چوبیس گھنٹے میں تین افراد نے دم توڑا۔ متاثرین کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی۔

ادھر سندھ کے وزیر سعید غنی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے خود کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

https://twitter.com/SaeedGhani1/status/1242061128286572544?s=20

ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسولیشن میں رہ کر ادا کر رہا ہوں۔ سعید غنی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ شہری گھروں میں رہیں۔