Saturday, May 18, 2024

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑا اقدام ، 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن ہو گا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑا اقدام ، 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن ہو گا
May 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا۔ 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کرکے پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔ لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی۔

اُدھر خیبرپختونخوا میں بھی محکمہ داخلہ نے مکمل لاک ڈاون کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق صرف میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، تندور، دودھ دہی ،  گوشت اور سبزی فروٹ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔ ریسٹورانٹ سے کھانا ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

کورونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے آزاد کشمیر میں بھی آٹھ مئی سے سولہ مئی تک لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔