Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کے وار مزید تیز ، 24 گھنٹے میں 46 مریض دم توڑ گئے

کورونا وائرس کے وار مزید تیز ، 24 گھنٹے میں 46 مریض دم توڑ گئے
May 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہو گئے۔ 24 گھنٹے میں 46 مریض دم توڑ گئے ، مجموعی اموات 985 ہو گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 932 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 17 ہزار 947 کیسز، پنجاب  میں 16 ہزار 685، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 554، بلوچستان میں 2 ہزار 885 ، گلگت بلتستان میں 556، اسلام آباد میں 1 ہزار 138 اور آزاد کشمیر میں 133 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق 985 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات 345 ، سندھ میں 299، پنجاب 289، گلگت بلتستان 4، بلوچستان میں 38 افراد اور اسلام آباد میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ 344 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4 لاکھ 14 ہزار 254 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے۔