Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام شروع

کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام شروع
March 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر توانائی عمر ایوب اور دیگر کی شرکت ہوئی۔ حماد اظہر نے عالمی مالیاتی اداروں سے تعاون میں پیشرفت سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا حکومت  کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے آئی ایم ایف سے اہم رعایت حاصل ہوئی ۔ کورونا وائرس پر اٹھنے والے اخراجات مالی خسارے میں شامل نہیں ہونگے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے تجارت اور ٹیکس ریونیو پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات پر بھی غور کیا گیا۔