Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ورلڈ بینک کی مدد پہنچ گئی

کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ورلڈ بینک کی مدد پہنچ گئی
April 1, 2020

پشاور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کےلئے ورلڈ بینک کی مدد پہنچ گئی،  44 وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ محکمہ صحت خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی گئی۔ این 95 ماسک اور  سینٹی ٹائزر بھی فراہم کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی تو عالمی بینک بھی مدد کو پہنچ گیا۔ کورونا مریضوں کے علاج کی سب سے بڑی ضرورت 44 وینٹی لیٹرز محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے حوالے کردیئے گئے۔

ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے ای آر کے ایف نے ایک لاکھ این 95 ماسک اور چارہزار پانچ سو لیٹر سینٹی ٹائزر بھی حوالے کیا ، خیبرپختونخوا کو ملنے والے وینٹی لیٹرز کو ایمبولنسز اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔