Tuesday, April 23, 2024

کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
November 23, 2020

 اسی طرح راولپنڈی، ملتان، لاہور، فیصل آباد کراچی، حیدرآباد، پشاور، ایبٹ آباد اور سوات ہاٹ سپاٹ شہر قرار دیے گئے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تشویشناک مریضوں کی تعداد دوگنا ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران اوسطاً 35 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئےاور تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز 82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے بڑھ کر 3.3 فیصد ہوگئی۔

 

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کووِڈ 19 کے مریضوں کیلئے مختص کردہ بستروں کی سب سے زیادہ تعداد زیر استعمال ہے۔ اسلام آباد میں 66.2 فیصد بستر زیر استعمال ہیں۔ دوسرے نمبر پر پنجاب جہاں 10.1 فیصد بستر زیر استعمال ہیں۔آزاد کشمیر میں مختص شدہ بستروں کے استعمال کی شرح تیسرے نمبر پر 8.4 فیصد ہے ، گلگت بلتستان میں 6.9 فیصد، خیبرپختونخواہ میں 6.2 فیصد ، سندھ میں 4.8 اور بلوچستان میں مریضوں کے زیر استعمال بستروں کی شرح 2.1 فیصد ہے۔