Tuesday, April 16, 2024

کورونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

کورونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
April 12, 2020
 لندن (92 نیوز) کورونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی۔ طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ایک ہفتہ ہسپتال میں گزارنے کے بعد آج گھر جانے کی اجازت ٹیسٹ کے بعد کرونا وائرس کی علامات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈس چارج کیا گیا ہے ۔ ابھی گھر پر آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔ فوری ڈیوٹی نہیں سنبھالیں گے ۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنی طبیعت بہتری کو این ایچ ایس سٹاف کے نام کر دیا۔ یاد رہے کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم کی حالت بگڑ گئی تھی جس پر بورس جانسن کو لندن کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں زیرعلاج برطانوی وزیراعظم کو حالت مزید بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ آئی سی یو منتقلی سے قبل بورس جانسن نے وزیرخارجہ ڈومینیک راب کو اپنی ذمہ داریاں سونپ دی تھیں اور اب حکومتی امور انہی کے ذمہ ہیں۔