Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس کے خلاف پنجاب پولیس بھی متحرک

کورونا وائرس کے خلاف پنجاب پولیس بھی متحرک
March 31, 2020
ملتان ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے خلاف پنجاب پولیس بھی پوری طرح متحرک ہے ، ملتان میں  پولیس اہلکار ایک جانب قرنطینہ سنٹرز میں ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں تو دوسری جانب  کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں ۔ کورونا وائرس  کی وبا پھیلی تو ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف  ، ریسکیو اور پاک فوج  کی طرع  پنجاب پولیس بھی میدان میں آتر آئی  ۔ پولیس شہریوں کو اس موذی وبا سے بچانے کے لیے نہ صرف بھر پور آگاہی مہم چلا رہی ہے بلکہ مشکل کی اس گھڑی میں پولیس اہلکار اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر دن رات سڑکوں پر کھڑے  اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ملتان پولیس ہی نہیں بلکہ صوبے بھر کے افسر ، اہل کار  لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے کوشاں نظر آ رہے ہیں  تاکہ ہم وطنوں کو اس موذی  بیماری سے بچایا جا سکے  ، شہریوں کی جانب سے بھی پولیس کی  ان خدمات کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔ مصیبت میں گھرے شہریوں  کی مدد کرنا ہو، اشیائے خودونوش کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں میں فاصلہ قائم رکھنا ہو  تو پولیس متحرک نظر آ رہی ہے ۔ ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں  سینکڑوں مقدمات کا اندراج بھی کیا  جا چکا ہے ۔ ادھر ڈی جی خان میں بھی  پولیس کے جوانوں نے بھی کمر کس لی  ، زائرین کوقرنطینہ تک پہنچانا ہو یا تصدیق شدہ مریضوں کو  ڈی جی خان سے مظفرھ گڑھ یا ڈی جی خان کے ہسپتالوں میں شفٹ کرنا ہو پنجاب پولیس کے جوان اپنے فرائض کی ادائیگی میں پیش پیش ہیں۔ پنجاب پولیس کے جوان ناکوں پر بھر کر نا صرف امن امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ دن رات گشت کرتے کے شہریوں کے املاک کا تحفظ بھی کررہے ہیں ۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے آگاہی مہم چلاتے پولیس جوانوں کو یقین ہے کہ وہ قوم کے ساتھ ملکر اس وباء کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے ۔