Friday, March 29, 2024

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کھلاڑی میدان میں آگئے

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کھلاڑی میدان میں آگئے
April 9, 2020
 میڈرڈ (92 نیوز) کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو چکی ہے ۔ کھیلوں کی سرگرمیاں پہلے ہی معطل ہے۔ کھلاڑی بھی کورونا کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال اسپینش ریڈ کراس کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے فرنچ اوپن کی شرٹ نیلام کریں گئے۔ نڈال نے 2019 میں فرنچ اوپن جیتنے  کے موقع پر نیلامی والی  شرٹ  پہنی تھی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں  شرٹ کی زیادہ قیمت پر نیلامی کے لیے پرامید ہوں  تاکہ  ان پیسوں سے ضرروت مندوں کی  مدد کی جا سکے۔ اسپینش فٹبال کلب  ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور کوچز کی تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کر لیا  گیا۔ انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچز اسٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔