Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کراچی میں آج تیسرے دن بھی لاک ڈاون

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کراچی میں آج تیسرے دن بھی لاک ڈاون
March 25, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کراچی میں آج تیسرے دن بھی لاک ڈاون ہے۔ تمام مارکیٹیں، دکانیں، دفاتر اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ مرکزی شاہراہیں ، چوراہیں ، گلیاں اور سڑکیں خالی ہیں۔ کچھ علاقوں میں بیکری ، میڈیکل اسٹور ، پرچون ، دودھ کی دکانیں کھلی ہیں۔ پولیس اور  رینجرز کی ٹیمیں علاقوں میں گشت کر رہی ہیں۔ پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگائے ہوئے ہیں۔ انتہائی ضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کو آگے جانے دیا جا رہا ہے جبکہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے اور انہیں دوبارہ  گھر کو روانہ کیا جا رہا ہے۔