Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث مختلف ممالک کی سفری پابندیاں سخت

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث مختلف ممالک کی سفری پابندیاں سخت
March 18, 2020

لندن ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے خطرے کے باعث مختلف ممالک کی سفری پابندیاں سخت  کر ید گئی ہیں ، کینیڈا،اومان،یو اے ای اور ملائیشیا نے سیاحت، وزٹ اور کاروباری ویزا پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔

کورونا وائرس  نے دنیا کے مختلف ممالک کو سخت پابندیوں پر مجبورکر دیا ہے ، بیلجیئم میں  حکومت نے پانچ اپریل تک لاک ڈاؤن کر دیا ہے ۔ تیونس نے  12 گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان  کیا جب کہ روس نے  غیر ملکیوں پر یکم مئی تک ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو کسی بھی ملک  کےسفر سے روک دیا ۔ ،کینیڈا ،اومان ،یو اے ای اور ملائیشیا نے سیاحت، وزٹ اور کاروباری ویزا پر سفر کرنے سے منع کردیا۔