Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آئے ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

کورونا وائرس کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آئے ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
June 30, 2020

نیویارک ( 92 نیوز)چھ ماہ بعدبھی کورونا وائرس کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آدھنم نے خبردار کردیا کہا کہ  ابھی بدترین صورتحال آنا باقی ہے ۔

کوویڈ19 کو سامنے آئے چھے ماہ ہوگئے ،ایک کروڑ سے زائد افراد  متاثر ہوئے ، جن میں سے پانچ لاکھ سے زائد ہلاک جبکہ ساڑھے چھپن لاکھ سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آدھنم کہتے ہیں چھے ماہ قبل کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ وائرس عالمگیر وبا بن جائے گا۔

متعدد ممالک وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر رہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے وبا کے جلد ختم نہ ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے ،کہا کہ  وبا کی بدترین صورتحال آنا ابھی باقی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت رواں ہفتے اپنا اجلاس بلا رہا ہےجس میں کورونا وائرس سے متعلق ہونے والی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا،، اورنئی ترجیحات کومرتب کیا جائے گا۔