Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ کو تفصیلی بریفنگ

کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ کو تفصیلی بریفنگ
April 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل اور سربراہ احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے سپریم کورٹ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سپریم کورٹ کے ان چیمبر بریفنگ میں چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے سپریم کورٹ کو ہیلتھ ایمرجنسی اور کورونا کے حوالے سے صحت کی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ ظفر مرزا نے قرنطینہ سینٹرز کے حوالے سے بھی عدالت کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  تخفیف غربت  نے  احساس کفالت پروگرام  بارے بھی عدالت کو آگاہ کیا ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے  کورونا کے حوالے ملک بھر میں  جاری ریلیف سرگرمیوں پر  بریفنگ  دی ۔ بعد ازاں   چیئرمیں این ڈی ایم اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں اس بارے میں عدالت کو آگاہ کیا ہے۔ اک سوال پر انہوں نے کہا کہ جج صاحبان بریفنگ  سے مطمئن ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے  کہا کہ ہم کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کے پیش نظر جو تخمینہ ہم نے لگایا تھا اس کے حساب سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔