Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف 6 اموات ریکارڈ

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف 6 اموات ریکارڈ
August 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس  سے صرف 6اموات جبکہ صرف553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں روز بروز کمی آنے لگی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد شمارکے مطابق عید کے روز 14 ہزارٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 553 مثبت رپورٹ ہوئے ،جس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار699 تک جا پہنچی ۔

 سندھ میں 1لاکھ 21 ہزار309 ،پنجاب 93ہزار173 ،خیبرپختونخوا 34ہزار160،اسلام آباد 15ہزار52، بلوچستان 11ہزار762 ،آزاد کشمیر2086 اورگلگت میں 2ہزار157 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث ماہ اپریل کے بعد آج سب سے کم اموات رپورٹ ہوئیں ، گذشتہ ایک روز میں 6 لوگ جان کی بازی ہار گئےجس  کے بعد مجموعی اموات 5ہزار976 ہوگئی۔

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 25 ہزار146 ہیں جن میں 1ہزار618 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ 225 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

سمارٹ لاک ڈاؤن یا سلیکٹڈ لاک ڈاؤن ، حکومت کی جس حکمت عملی پر پاکستان میں تنقید کی گئی اس  پر امریکی اخبار نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے اموات اور نئےکیسز میں ریکارڈ80 فیصد کمی آئی ،اخبار کا کہنا ہےپاکستان جنوبی ایشیا میں تیزی سےوبا پر قابو پانے والا ملک  بن چکا ہے، دوماہ قبل اس ملک کا موازنہ برازیل سے کیاجارہا تھا تاہم اب یہاں کیسز کی تعداد 7000 یومیہ سےگرکر553پرآگئی۔

اخبار نے دیگر ممالک سے موازنہ کرتے ہوئے کہا پاکستان ایسے وقت میں وبا پرقابوپانےمیں کامیاب ہوا ہے جب امریکہ جیسی سپر پاور اس  پرقابو پانے میں مشکلات کا شکار ہے۔اخبارکےمطابق پاکستان کے مشرقی ومغربی ہمسا ئے بھارت اورایران اب بھی بڑے پیمانے پر کیسز کا شکارہورہے ہیں۔

اخبارکےمطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کامیاب رہی، انہوں نے نے  غریبوں کا خیال رکھتےہوئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات  کونظرانداز کیا۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں نے بھی احتیاطی تدابیر پر  سختی سے عمل کیا،خواتین اور معمر افراد کی محدود تعداد کا باہر جانا اورسخت احتیاطی تدابیر بہتری کا سبب ہیں۔مستقبل میں وائرس کےپھیلاوکادارومدار احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر ہے۔