Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اموات 34 تک پہنچ گئیں

کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اموات 34 تک پہنچ گئیں
April 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات 34 تک پہنچ گئیں ، متاثرین کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 ہزار 450 تک پہنچ گئی ہے ۔

پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں 922 رپورٹ کئے گئے ، دوسرے نمبر پر وائرس نے سندھ کو  گھیرے رکھا ہے جہاں اب تک  783 مریضوں میں  مہلک وائرس سامنے آچکا ہے ۔

خیبرپختونخوا میں  311 مریض زیر علاج ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں  190  اور اسلام آباد میں  68 افراد کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں ، آزاد کشمیر میں بھی  9 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

ادھر ملتان  قرنطینہ سنٹر میں مقیم 1253 زائرین کو  رپورٹس منفی آنے پر آج گھروں کو بھیج دیا جائے گا ۔