Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار

کورونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار
March 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر مندی کا شکار ہو گئی۔ انڈیکس میں ایک ہزار 67 پوائنٹس کی کمی سے 32 ہزار 616 کی سطح پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز1067 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 32ہزار616 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 3 فیصد سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 1473 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ ایک تولہ سونا 500 مہنگا ہو کر 89500 روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونا 429 روپے اضافے سے 76732 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد  ڈالر 158.42 روپے کا ہو گیا۔