Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
July 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 551 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 87 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 89 ہزار 225 ہیں ۔ پنجاب میں 78 ہزار 956 ، خیبرپختونخوا 27 ہزار 170 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 195 ، بلوچستان 10 ہزار 666 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 524 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1160 ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 4551 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1819 افراد ، سندھ میں 1437 ، خیبرپختونخوا 983 ، بلوچستان 122 ، اسلام آباد 129 ، گلگت بلتستان 28 اور آزاد کشمیر میں 33 افراد دم توڑ گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی ۔ اب تک ایک لاکھ 13 ہزار 623 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ۔ ملک بھر کے 729 اسپتالوں میں 4 ہزار 614 مریض زیر علاج ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 941 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔