Monday, May 6, 2024

کورونا وائرس کے باعث مزید 5 پاکستانی جاں بحق،330 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے باعث مزید 5 پاکستانی جاں بحق،330 نئے کیسز رپورٹ
September 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 350 ہوگئی، گزشتہ24 گھنٹے میں 330 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 ہوگئی، اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 157 مریض صحتیاب ہو چکے  ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق 24  گھنٹوں کے دوران کورونا کے 330 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ،ملک بھر میں اموات کی تعداد 6350 تک  پہنچ گئی  ، ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 157 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 726 رہ گئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 تک پہنچ گئی ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 807 ، پنجاب میں 97 ہزار 306 ،کے پی کے میں 36 ہزار 663  ، بلوچستان میں 13 ہزار 321  ، اسلام آباد میں 15 ہزار 762 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2333 اور گلگت بلتستان میں 3041 ہے ۔ ترجمان کے مطابق  گذشتہ روز 23 ہزار 521 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ،ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 2 ہزار 210 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ،اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے  جبکہ اس وقت 1  ہزار 47 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔