Saturday, April 27, 2024

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے خواجہ سراء بھی مشکلات کا شکار

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے  خواجہ سراء بھی مشکلات کا شکار
April 5, 2020

 لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس  کے باعث لگے لاک ڈاؤن نے جہاں مزدور طبقے کو پیس کر رکھا دیا ہے وہیں خواجہ سراؤں کو بھی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

لاہور میں چالیس سالہ نیہا نامی خواجہ سرا بھی لاک ڈاؤن کے باعث شدید پریشان ہے   جو شادی بیاہ اور دیگر خوشی کے موقع پر لوگوں سے ان کے گھر جا کر بدھائی دے کر اور چند پیسے لے کر گزر بسر کر رہا تھا۔

کرائے کے چھوٹے سے مکان میں ساتھیوں کے ساتھ رہائش پذیر نیہا کو دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا،نیہا کا کہنا ہے کہ مشکل کے اس وقت میں گھر کے خرچے پورے کرنے کیلئےانہیں بچاؤ کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا ،  اوپر سے اشیا خورو نوش کی قیمتیں بھی روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔

نیہا کوموجودہ حکومت سے بھی شکوہ ہے جو مشکل کے اس وقت میں انہیں کہیں بھی نظر نہیں آ رہی،گھر گھر جا کر چند پیسے اکٹھے کرکےگزارا کرنے والے خواجہ سراؤں کو اب اس کا کوئی متبادل نظر نہیں آرہا۔