Thursday, April 18, 2024

کورونا وائرس کے باعث فیصل آباد میں تاجروں کا چوری چھپے کاروبار کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کے باعث فیصل آباد میں تاجروں کا چوری چھپے کاروبار کا سلسلہ جاری
May 4, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث صنعتی شہر فیصل آباد میں تاجروں کی جانب سے چوری چھپے کاروبار کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی مبینہ نااہلی اور گٹھ جوڑ نے دکانداروں کو دیدہ دلیر بنا دیا، تاجر ایک طرف سے کاروبار بند ہونے کا رونا رو رہے تو دوسری جانب خوب کمائی کی جا رہی ہیں۔ تاجروں کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم کرنے اور کاروبار تباہ ہونے کا رونا، مگر مچھ کے آنسو ثابت ہوا۔ فیصل آباد کے تاجروں نے سرعام کاروبار کرنا شروع کر دیا، ریلبازار، مکی مارکیٹ، مندر گلی، بھوانہ بازار، گوردوارہ گلی، انار کلی سمیت مارکیٹوں میں دکانیں بظاہر بند لیکن حقیقت کچھ اور ہے، کیونکہ دکاندار بھی اندر ہیں اور گاہگ بھی، شٹر گرا کر انتظامیہ کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ تاجر اور پولیس تو اندر سے خوش ہیں، خوب عید کما رہے ہیں، لاک ڈاؤن کی دیدہ دلیری سے خلاف ورزی ایسے ہی نہیں، شہری تو چوری چھپے کاروبار کو پولیس کی آشیرباد سے ممکن قرار دیتے ہیں۔ دکاندار مال بنانے اور شہر کے چاروں تھانوں کی پولیس دیہاڑی لگانے میں مصروف ہے،، اور لاک ڈاؤن کی یہ خلاف ورزی پولیس کیلئے سونے کی چڑیا ثابت ہو رہی ہے۔