Friday, March 29, 2024

کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر گر گئیں

کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر گر گئیں
March 16, 2020
نیو یارک ( 92 نیوز) کورونا وائرس کےعالمی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا سلسلہ جاری ہے ، انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر گرگئیں، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک اعشاریہ 13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت32اعشاریہ72ڈالر فی بیرل ہوگئی ، امریکی کروڈ آئل کے نرخ میں 72سینٹس کمی ہوئی۔ کورونا وائرس نہ صرف انسانی زندگیوں پر عالمی معیشت پر بری طرح اثر انداز ہورہا ہے بلکہ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں غیر معمولی اقدامات لینے پر مجبور ہوگئی ہیں ۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں صفر سے صفر اعشاریہ پچیس فیصد تک کمی کردی ، اس سے قبل مارچ کے آغاز میں بھی  امریکی فیڈرل ریزرو نے  شرح سود میں کٹوتی کی تھی ۔ امریکی فیڈرل ریزرو  نے سات سو بلین ڈالر کے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا،ان میں سے پانچ  سو بلین ڈالر کے ٹریثری بانڈز خریدے جائیں گے جبکہ باقی رقم مورٹگیج سکیورٹی کیلئے استعمال ہوگئی ۔ امریکی فیڈرل ریزرو کا شرح سود میں کمی کا فیصلہ بھی اسٹاک ہولڈرز کو مطمئن نہ کرسکا، نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں  کاروبار کے آغاز میں مندی دیکھی گئی ۔۔ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایک ہزار اکتالیس پوائنٹس تک گرگیا  جبکہ ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ میں چار اعشاریہ آٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ، اسی طرح  جاپان،بھارت،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز میں  مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ دوسری جانب  کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ تیرہ پیسے کمی کیساتھ بتیس اعشاریہ بہتر پیسے ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں بہتر پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت اکتیس اعشاریہ صفر ایک پیسے ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔